ٹرک کی بس کو ٹکر، 11 افراد ہلاک ،12 زخمی

Sep 13, 2023 | 10:06:AM
بھارت میں بے قابو ٹرک کے بس مسافروں پر چڑھنے سے  11 افراد ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت میں بے قابو ٹرک کے بس مسافروں پر چڑھنے سے  11 افراد ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجھستان کے علاقے بھرت پور میں بے قابو ٹرک  بس میں گھس گیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق راجھستان سے اترپردیش جانے والی بس فیول ختم ہونے کے باعث ایک پل پر کھڑی تھی۔ ڈرائیور سمیت کچھ مسافر بس سے اتر کر کھڑے تھے کہ تیز رفتار  ٹرک نے انہیں روند ڈالا۔ حادثے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ، معروف عالم دین قتل

ہلاک ہونے والوں میں 6 خواتین بھی شامل ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس نے حادثے کی ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔