عمران خان نے خود فواد چودھری کو شرمندہ کردیا

Sep 13, 2022 | 10:21:AM
24 نیوز , رابن رافیل ,سی آئی اے,عمران خان,واٹس ایپ, فواد چوہدری
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )جلسوں میں امریکا مخالف بیانیہ،بنی گالا میں رابن رافیل سے ملاقات،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سابق خاتون امریکی سفارتکار رابن رافیل سے ملے،رابن رافیل سابق امریکی سفارتکار،سی آئی اے تجزیہ کار اور لابسٹ ہیں،اپنی حکومت کےخاتمے کادوش امریکا کو دینےوالے عمران خان خود امریکی عہدیداروں سے چپکے چپکے ملنے لگے، عمران خان نے خود ہی سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو جھوٹا ثابت کردیا۔

ضرور پڑھیں :چودھری پرویز الٰہی کا اقتدار ڈانواں ڈول، بڑا گروپ سامنے آگیا 
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے دور حکومت میں صحافیوں پر حملوں کا مذاق اڑانے، پی ایم ڈی اے اور ایک واٹس ایپ فارورڈ کرنے پر جیل بھیجنے اور پیکا جیسے کالے قوانین لانے والے فواد چوہدری بار بار میڈیا پر حملہ آور ہوتے ہیں اور بار بار جھوٹے ثابت ہوتے ہیں۔اس بار خود عمران خان نے بھی فواد چوہدری کو جھوٹا ثابت کر دیا۔

 فواد چوہدری نے اتوار کو اپنے بیان میں کہا کہ سابق امریکی سفارت کار رابن رافیل سے عمران خان کی ملاقات تین سال پہلے ہوئی مگر گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کی اس بارے میں عمران خان سے بات نہیں ہوئی۔ رابن رافیل اگر یہاں ہیں یا آئیں گی تو ملاقات میں کوئی مسئلہ نہیں، وہ ریٹائر ہوچکی ہیں، ان کا امریکی حکومت سے کوئی لین دین نہیں۔

تاہم ایک اور نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے  سابق وزیراعظم عمران خان نے امریکی سی آئی اے کی تجزیہ کار، سابق سفارت کار اور لابسٹ رابن رافیل سے ملاقات کی تصدیق کر دی، کہا کہ رابن رافیل کو پرانا جانتا ہوں، وہ امریکی حکومت کے ساتھ نہیں تھنک ٹینک کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے سابق خاتون امریکی سفارت کار رابن رافیل نے ملاقات کی ہے۔