ن لیگ کی کامیابی پرپنجاب کا شکریہ ۔۔ عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔۔ شہبازشریف

Sep 13, 2021 | 13:28:PM
ن لیگ کی کامیابی پرپنجاب کا شکریہ ۔۔ عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔۔ شہبازشریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور (24 نیوز )مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہبازشریف کاکنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں کامیابی پر کہنا تھا کہ ملک کو ایک نئے جذبے سے تعمیر، ترقی اور خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں،کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پر اپنے ووٹ کے ذریعے اعتماد کا اظہار کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی مشکلات اور مسائل کو حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔
واضح رہے کہ غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج کے مطابق پنجاب میں مسلم لیگ ن کے 51امیدوار کامیاب ہوئے ، دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار رہے جنہوں نے 32نشستیں حاصل کیں۔
حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف28 وارڈز میں کامیابی حاصل کر سکی ، دو آزاد امیدوار بھی عوام کا اعتماد جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ پنجاب میں پیپلزپارٹی کا کوئی امیدوار کامیاب نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں سخت مقابلہ۔ تحریک انصاف کی1 ووٹ سے برتری ۔ ن لیگ دوسرے نمبر پر