نور مقدم کیس۔۔ ملزم کے والد کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی 

Sep 13, 2021 | 12:36:PM
نور مقدم کیس۔۔ ملزم کے والد کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر کی درخواست ضمانت پر سماعت 15ستمبر تک ملتوی کردی۔

 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس عامر فاروق نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم کے والد ذاکر جعفر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت کی جانب سے مدعی مقدمہ کو آج ہی وکالت نامہ داخل کرانے کی ہدایت کی گئی۔

مدعی شوکت مقدمے کے وکیل شاہ خاور ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ پاور آ ف اٹارنی آج جمع کرادوں گا،تھراپی ورکس والوں کی ضمانت منسوخی کی درخواست بھی زیر سماعت ہے،عدالت مناسب سمجھے تو ان تمام درخواستوں کو یکجا کرکے سماعت کرے۔
 دوسری جانب درخواست گزار کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت سے استدعا کی کہ اگرسماعت ملتوی 
ہونی ہے تو کل تک ملتوی کریں۔
جسٹس عامر فاروق نے ریمار کس دیئے کہ ضمانت منظور اور منسوخ کرنے کے اصول مختلف ہیں،ہم دونوں درخواستوں کو الگ الگ سنیں گے۔
 عدالت کو شاہ خاور کو وکالت نامہ داخل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 15ستمبر تک ملتوی کردی۔
یہ بھی پڑھیں:کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں سخت مقابلہ۔ تحریک انصاف کی1 ووٹ سے برتری ۔ ن لیگ دوسرے نمبر پر