اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے اور دفاتر کل کھلے رہیں گے،انتظامیہ کی وضاحت 

Oct 13, 2025 | 22:59:PM
اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے اور دفاتر کل کھلے رہیں گے،انتظامیہ کی وضاحت 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) اسلام آباد کیپٹل ٹیرٹری(آئی سی ٹی ) کےانتظامیہ نےوضاحت کی ہے کہ تمام تعلیمی ادارے اور دفاتر کل کھلے رہیں گے۔ 

انتظامیہ کے مطابق کل تمام  سکول، کالج اور دفاتر معمول کے مطابق کھولے  رہیں گے،اس حوالے سے کسی بھی سرکاری تعطیل یا بندش کی اطلاعات بالکل غلط اور بے بنیاد ہیں۔ 

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام سے درخواست ہے کہ سوشل میڈیا پر ایسی گمراہ کن اور غلط معلومات کو نظر انداز کریں،اس طرح کی غلط معلومات کو آگے پھیلانے سے بھی اجتناب کریں،براہ کرم معلومات کی تصدیق صرف سرکاری ذرائع سے کنفرم کریں۔ 

یہ بھی پڑھیں ؛  ہنزہ اورگردونواح میں زلزلےکے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ