سمندری کیبل کی مرمت کے باعث انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

Oct 13, 2025 | 22:30:PM
سمندری کیبل کی مرمت کے باعث انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان
کیپشن: انٹرنیٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پی ٹی سی ایل نے کہا ہے کہ سمندری کیبل کی مرمت کے باعث انٹرنیٹ سروس متاثر ہوسکتی ہے۔  

پی ٹی سی ایل ترجمان کے مطابق بین الاقوامی کیبل کنسورشیم نے کیبل میں نصب رپیٹر کی مرمت کا شیڈول جاری کیا ہے، مرمت کا کام 14 اکتوبر کی صبح 11 بجے شروع ہوگا۔ 

ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق مرمت کا کام تقریباً 18 گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔ جس کے باعث انٹرنیٹ سروس میں سست روی یا جزوی تعطل کا سامنا ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!ہولناک بس حادثے میں 40افراد ہلاک