شہروں کو جانیوالے راستے بند ،اشیا ضروریہ اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

Oct 13, 2025 | 21:30:PM
 شہروں کو جانیوالے راستے بند ،اشیا ضروریہ اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت دیگر شہروں کو جانیوالے راستے بند ہونے سے ملک بھر میں اشیا ضروریہ اور سبزیوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ۔ٹماٹر  کی قیمت آسمان کو چھونے لگی۔ اتوار بازار بھی مہنگائی کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بازاروں میں ٹماٹر 500 ، پیاز آلو 100، بھنڈی 254 ، بند گوبھی 260، ٹینڈا 250 ، مٹر 400، کدو 160 ، شملہ180 روپے  میں فروخت ہورہے ہیں۔ دال ماش 520، چنے 480، باسمتی چاول 380، چینی 190 ، سرخ مرچ 800 ، گھی درجہ اول 560 روپے کلو تک پہنچ گیا۔چکی آٹا 130 ،شیور مرغی کا گوشت 600 روپے کلو، تازہ دودھ 250 روپے لیٹر بیچا جارہا ہے، اتوار بازار بھی مہنگائی کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔

واضح رہے لاہور شہر میں امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کے خدشے کے پیش نظر شہر کے متعدد مقامات کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔مانگا منڈی کے مقام پر ملتان روڈ بھی دونوں اطراف سے بند ہے، ایوان عدل سے پوسٹ ماسٹر جنرل جانے والے راستے بھی بند ہیں، چونگی دوگیج پر بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لئے رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔لاہور سے اسلام آباد، عبدالحکیم اور سیالکوٹ جانے والی موٹر ویز بھی بند ہیں، چونگی امر سدھو پر دونوں اطراف میں رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں، داروغہ والا سے سلامت پورہ دونوں اطراف سے سڑک بند ہے۔ٹھوکر نیاز بیگ سے بابو صابو جانے والا راستہ بند ہے اور کرول گھاٹی سے رنگ روڈ کو بھی بند کر دیا گیا، للیانی بھی دونوں اطراف سے بند ہے جبکہ سمن آباد سے سکیم موڑ جانے والا راستہ بھی رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نیا اسمارٹ فون گلیکسی ایم17 متعارف،سستا اور طاقتور بیٹری کیساتھ