ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز زیادہ رنز بنانے کی کوشش کریں گے:میتھو سامے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حافظ شہباز علی )جنوبی افریقہ کے سپن بائولر میتھو سامے نے کہا ہے کہ لاہور کی وکٹ سپن بائولرز کو مدد دے رہی ہے، بائولنگ کرکے اچھا لگا ۔
لاہور ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز جنوبی افریقا کے سپنر میتھو سامے نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آخری سیشن میں ہماری زیادہ وکٹیں گری ہیں۔
انھوں نے کہا کہ میچ کے تیسرے روز کوشش کریں گے کہ زیادہ سے زیادہ رنز بنائیں ، سری لنکن سپنر رنگنا ہیراتھ سے متاثرہوں،ٹیسٹ میں پہلی مرتبہ پانچ وکٹیں لینے کی خوشی ہے ،سپن بائولر نے کہا کہ قذافی سٹیڈیم کے آنر بورڈ پر اپنا نام لکھ دیا ۔
واضح رہے کہ میتھو سامے نے 117 رنز کے عوض چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، قذافی اسٹیڈیم میں میتھو سامے پانچ یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کرنے والے 42ویں بائولر ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں :آسٹریلوی کرکٹر کی ون ڈے میچ میں ٹرپل سنچری،تاریخ رقم