لاہور ٹیسٹ کا دوسرا روز: پاکستان378 پر آل آؤٹ، جنوبی افریقاکے 6 وکٹوں پر 216 رنز

Oct 13, 2025 | 17:40:PM
لاہور ٹیسٹ کا دوسرا روز: پاکستان378 پر آل آؤٹ، جنوبی افریقاکے 6 وکٹوں پر 216 رنز
سورس: Cricinfo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف 6 وکٹوں پر 216 رنز بنالیے۔

قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا نے دن کے اختتام پر 6 وکٹوں پر 216 رنز بنائے ہیں اور مہمان ٹیم کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 162 رنز درکار ہیں۔

ڈی زورزی 81 اور متھوسوامی 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں، پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سلمان آغا اور ساجد خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

اس سے قبل  دوسرے روز محمد رضوان نے 62 اور سلمان علی آغا نے 52 رنز سے کھیل کا آغاز کیا، جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 110.4 اوورز میں 378 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

محمد رضوان 362 کے مجموعے پر 75 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد اسی اوور میں نعمان علی اور ساجد خان بھی کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے، تینوں کھلاڑیوں کو سینوران متھوسامے نے آؤٹ کیا۔

پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 378 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی، سلمان آغا اور امام الحق نے 93، 93 رنز بنا کر نمایا رہے جبکہ شان مسعود نے 76 اور بابر اعظم 23، عبداللہ 2 اور سعود شکیل صفر پر پویلین لوٹے، اس کے علاوہ شاہین آفریدی 7 جبکہ حسن علی نے 3 گیندوں کا سامنا کیا اور کوئی رن نہ بنا سکے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے پہلی اننگز میں سینورن متھو سوامی نے 6 وکٹ اپنے نام کی جبکہ پیرینلن نے 2 اور گیسو ربادا سمیت سیمن ہارمر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 
 یہ بھی پڑھیں :پی سی بی کی فری ٹکٹ پالیسی سے قذافی اسٹیڈیم کی رونق بڑھ گئی