سونے کی قیمت میں بڑااضافہ، نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Oct 13, 2025 | 11:09:AM
سونے کی قیمت میں بڑااضافہ، نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)عالمی مارکیٹ میں سونا 60 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 4076 ڈالر فی اونس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت تاریخی سطح پر برقرار ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کا بھاؤ  5 ہزار 500 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 28 ہزار 200  روپےہوگیا ہے جبکہ  10گرام سونے کی قیمت 4715 روپے کے اضافے کے بعد 3لاکھ 67 ہزار 112 روپے ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سٹاک ایکسچنج میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس میں 2857 پوائنٹس کی کمی
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں محفوظ سرمایہ کاری پر سونے میں خریداری کا رجحان ہے ۔