الیکشن کمیشن نے آل پاکستان مسلم لیگ کو بحیثیت سیاسی جماعت حذف کر دیا 

Oct 13, 2023 | 21:22:PM
الیکشن کمیشن نے آل پاکستان مسلم لیگ کو بحیثیت سیاسی جماعت حذف کر دیا 
کیپشن: الیکشن کمیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آل پاکستان مسلم لیگ کو انتخابی نشان سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا ،الیکشن کمیشن نے چودہ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔
فیصلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آل پاکستان مسلم لیگ کو بحیثیت سیاسی جماعت حذف کر دیا ہے،الیکشن کمیشن میں غیر مجاز اور خود ساختہ دفتری رکاوٹوں کے ذریعے انتخابی نشان الاٹ کرنے کی درخواست جمع کرائی گئی ،الیکشن کمیشن نے آل پاکستان مسلم لیگ کی انتخابی نشان الاٹمنٹ کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔
فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس عقاب کا انتخاب نشان موجود ہے قانون کے مطابق الاٹ کیا جائے گا،الیکشن کمیشن کے اس فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں: حماس رہنما ابوالولید کامولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ