اسرائیلی وزیرِ اطلاعات گالیت ڈسٹل نے عہدہ چھوڑ دیا

Oct 13, 2023 | 09:44:AM
اسرائیلی وزیرِ اطلاعات گالیت ڈسٹل نے عہدہ چھوڑ دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسرائیل کی وزیرِ اطلاعات گالیت ڈسٹل اچانک مستعفی ہو گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے حزب اللّٰہ کو اسمارٹ قرار دینے کے بیان پر امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑی تنقید بھی کی ہے،گالیت ڈسٹل کا کہنا ہے کہ سابق امریکی صدر کا ایسا بیان آنا شرمناک ہے، ٹرمپ کا بیان پروپیگنڈا ہے جس سے اسرائیلیوں کے عزم کو نقصان پہنچا۔

 دوسری جانب افرا تفری اور حماس سے نمٹنے میں تاحال ناکامی پر اسرائیلی میڈیا اپنی ہی حکومت پر تنقید کر رہا ہے،میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی صدر کو بھی معلوم نہیں کہ حماس اور غزہ سے متعلق پلان ہے کیا؟

علاوہ ازیں  غزہ پر اسرائیلی بمباری سے جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 1570 ہو گئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 7 ہزار 200 سے بھی بڑھ گئی ہے،اسرائیلی فوج کی بمباری سے ڈھائی ہزار سے زیادہ مکانات تباہ جبکہ 30 ہزار کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی کاروں کے داخلے پر پابندی