نیلم منیر دلہن بنی کیسی لگ رہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔ویڈیو وائرل

Oct 13, 2021 | 11:15:AM
نیلم منیر کی دلہن کے لباس میں ویڈیو وائرل
کیپشن: نیلم منیر،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے  نکاح کے جوڑے میں تصاویر سوشل میڈیا پر  شیئر کر دی ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر نیلم منیر نے اپنے نئے فوٹو شوٹ سے لی گئی چند خوبصورت تصویریں اپنے فالوورز اور مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں اِن تصویروں میں نیلم منیر نکاح کی دلہن بنی ہوئی ہیں۔

انہوں نے سفید رنگ کی خوبصورت فراک کے ساتھ سنہری رنگ کے زیورات پہنے ہوئے ہیں، نیلم منیر پر یہ نکاح لُک نہایت جچ رہا ہے۔

 نیلم منیر کی اِن نئی تصویروں پر اُن کے لاکھوں مداحوں کی جانب سے لائیکس اور تعریفی کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے اس نئے فوٹو شوٹ کی ایک تصویر میں نیلم منیر کی والدہ کو بھی اُن کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:        امیتابھ بچن اب ریٹائرڈ منٹ لے لیں ۔۔۔ کچھ وقت اپنے لئے بھی ہونا چاہئے

دیگر کیٹیگریز: انٹرٹینمنٹ
ٹیگز: