تحریک انصاف عدلیہ کی آزادی واپس لائے گی، بیرسٹر گوہر

Nov 13, 2025 | 21:34:PM
تحریک انصاف عدلیہ کی آزادی واپس لائے گی، بیرسٹر گوہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عدلیہ کی آزادی کو واپس لائے گی۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ جمہوریت چلے۔ 

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے مزید کہا کہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترمیم میں بہت فرق ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ ہم نے بھرپور احتجاج کیا اور ایوان میں بھی احتجاج کریں گے، اگر ترمیم کرنی بھی ہے تو اداروں کی آزادی اور لوگوں کی مرضی سے ہو۔ 

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے دو ججز نے استعفیٰ دیا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:سکیورٹی خدشات ، تعلیمی ادارے 16 نومبر تک بند رکھنے کا اعلان

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: