پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل 2025 کے مندرجات سامنے آگئے 

Nov 13, 2025 | 21:13:PM
پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل 2025 کے مندرجات سامنے آگئے 
کیپشن: پارلیمنٹ ہاؤس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)قومی اسمبلی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی ۔پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل 2025 کے مندرجات سامنے آگئے ۔

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل کے تحت چیف جسٹس آف پاکستان سینئر موسٹ جج اور چیف جسٹس آف پاکستان جس جج کی نامزدگی کریں گے وہ مقدمات لگانے کا فیصلہ کرے گا۔

 اگر چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم تین رکنی مقدمات مقرر کرنے کی کمیٹی میں سے کوئی جج کسی وجہ سے کمیٹی میں بیٹھنے سے انکار کرتا ہے تو چیف جسٹس کسی دوسرے جج کی تقرری کر سکیں گے ۔

 سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر سے 191 اے ختم کر دیا گیا۔191 اے آئینی بینچز کے قیام سے متعلق تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کے 2ججز کے استعفے، فیصل واوڈا نے بھی اہم بیان داغ دیا