ٹیوشن ٹیچر نے مبینہ طور پر 3 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Nov 13, 2021 | 08:49:AM
ٹیچر،بچوں سے زیادتی ،کا، انکشاف
کیپشن: ٹیچر کی بچوں سے زیادتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)مظفرگڑھ سے افسو سنا ک اور دل دہلا دینے والی خبر ہے ، ٹیوشن ٹیچر نے مبینہ طور پر 3 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق تحصیل جتوئی کے علاقے جتوئی شمالی میں مظہر نامی ٹیوشن ٹیچر نے مبینہ طور پر 3 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا، تینوں بچے نجی اکیڈمی میں ٹیچر کے پاس ٹیوشن پڑھتے تھے، متاثرہ بچوں کی عمریں 10 سے 11 سال کے درمیان ہیں۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم مظہر کو گرفتار کرکے تھانہ جتوئی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔متاثرہ بچوں  کا کہنا ہے کہ  ٹیچر مظہر نے کئی مرتبہ انھیں زیادتی کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:رضوان کا علاج کرنے والے ڈاکٹر نے قومی کر کٹر سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف کر دیا