سابق ویمن کرکٹر سارہ ٹیلر انگلینڈ کی مینز کرکٹ ٹیم کے لیے فیلڈنگ کوچ مقرر

May 13, 2026 | 22:29:PM
 سابق ویمن کرکٹر سارہ ٹیلر انگلینڈ کی مینز کرکٹ ٹیم کے لیے فیلڈنگ کوچ مقرر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)برطانوی کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سابق ویمن کرکٹر کو انگلینڈ کی مینز کرکٹ ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے ، سارہ ٹیلر انگلینڈ کی مینز ٹیم کے لیے فیلڈنگ کوچ کے فرائض انجام دیں گی۔

سارہ ٹیلر کو یہ ذمہ داری نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے دی گئی ہے کیونکہ برطانوی مینز فیلڈنگ کوچ کارل ہوپکنسن اس وقت  آئی پی ایل میں ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق سارہ ٹیلر ، اینڈریو فلنٹوف کے ساتھ انگلینڈ لائنز کے سکواڈ کے ساتھ بھی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں ، سارہ کا شمار انگلینڈ ویمنز ٹیم کی بہترین وکٹ کیپر پلیئرز کے طور پر ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کے مجموعی قرضے نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے