سونے کی قیمت میں بڑی کمی،فی تولہ ریٹ کہاں تک گرگیا؟

May 13, 2026 | 15:23:PM
سونے کی قیمت میں بڑی کمی،فی تولہ ریٹ کہاں تک گرگیا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں سوناسستاہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک دن بعد سونا سستا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 11 ڈالرکی کمی کے ساتھ 4690 ڈالر پر آگیاہے۔
24 قیراط فی تولہ سونا 1100 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 91 ہزار 362 روپے پر آگیا ۔
 10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپےکی کمی ہوئی جس کے بعددس گرام سونا4 لاکھ 21 ہزار 263 روپے کاہوگیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک میں لوڈ شیڈنگ کانیامیکانزم متعارف کرانے کا فیصلہ
مقامی مارکیٹ میں سونے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 231 روپے بڑھ کر 9136 روپے ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزعالمی بازار میں سونا 41 ڈالر مہنگاہوکر 4701 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیاتھاجبکہ  مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 4100 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 92 ہزار 462 روپے پر پہنچ گیاتھا،اسی طرح دس گرام سونا 3515 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 22 ہزار 206 روپے پر پہنچ گیاتھا۔

 فی تولہ چاندی 395 روپے مہنگی ہوکر 8908روپے کی ہوگئی تھی۔
 
دیگر کیٹیگریز:ٹاپکس