کے الیکٹرک صارفین کیلئے خوشخبری، مئی کے بلوں میں ریلیف کا اعلان

May 13, 2025 | 12:03:PM
کے الیکٹرک صارفین کیلئے خوشخبری، مئی کے بلوں میں ریلیف کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے فروری 2025 کے عارضی ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔

فیصلے کے  تحت صارفین کو بجلی کے بلوں میں 3.64 روپے فی یونٹ کا ریلیف دیا گیا ہے جسے مئی 2025کے بلوں کے ذریعے صارفین کو منتقل کیا جائیگا۔ 

 یہ بھی پڑھیں:آئی فون  کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر

نیپرا نے جنریشن ٹیرف کے حوالے سے اپنے فیصلے میں جو جولائی 2023 سے کنٹرول پیریڈ کے لیے ہے، فروری 2025 کے ایف سی اے سے جزوی لوڈ، اوپن سائیکل اور ڈیگریڈیشن کروز کے ساتھ ساتھ اسٹارٹ اَپ لاگت کے حوالے سے 3 ارب روپے کی عارضی رقم برقرار رکھی ہے۔

 ان اخراجات کو منفی فیول کاسٹ ویری ایشن سے ایڈجسٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے تاکہ مستقبل میں صارفین پر اضافی بوجھ نہ پڑے۔