وزیر دفاع خواجہ آصف کی بطور رکن قومی اسمبلی کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج، نوٹسز جاری

May 13, 2024 | 13:08:PM
وزیر دفاع خواجہ آصف کی بطور رکن قومی اسمبلی کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج، نوٹسز جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے وزیر دفاع خواجہ آصف کی بطور رکن قومی اسمبلی کامیابی کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن ، خواجہ آصف سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی بطور رکن قومی اسمبلی کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج کر دیا گیا، حلقہ این اے 71 سیالکوٹ سے خواجہ آصف کی کامیابی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے ریحانہ امتیاز ڈار کی انتخابی عذرداری پر سماعت کی، الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے الیکشن کمیشن ، خواجہ آصف سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

یہ بھی پڑھیں:انجنئیر اور ڈاکٹر بننے کے خواہشمند طلبا کیلئے بڑی خوشخبری