وزیراعظم کا پاک فوج کے جوانوں اور شہری کی شہادت پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار

May 13, 2023 | 14:54:PM
وزیراعظم کا مسلم باغ میں پاک فوج کے جوانوں اور شہری کی شہادت پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مسلم باغ بلوچستان کے ایف سی کمپاؤنڈ میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کے چھ جوانوں اور ایک شہری کی شہادت پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے شہداء کی بلندی درجات کیلئے دعا کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

یہ بھی پڑھیے: ایف سی کمپاؤنڈ مسلم باغ میں سکیورٹی فورسزکا کلیئرنس آپریشن مکمل، 7 سیکیورٹی اہلکار شہید، 6 دہشتگرد ہلاک

اس موقع پر وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور انھیں ہرممکن طبی امداد کی فراہمی کی ہدایات جاری کیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں اور پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔