ڈالر مہنگا ہونے کے باعث سونے کی قیمت میں بھی ریکارڈ اضافہ

May 13, 2022 | 14:46:PM
ڈالر مہنگا ہونے کے باعث سونے کی قیمت میں بھی ریکارڈ اضافہ
کیپشن: سونے کی قیمت میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈالر کی اونچی اڑان کی وجہ سے سونے کی قیمت میں بھی مسلسل اضافہ جاری ہے اور اس وقت سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے سونے کی قیمت ملک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،آج سونے کی قیمت 1لاکھ 35ہزار 3 سو روپے فی تولہ پہنچ گئی جسکی وجہ سے عام شہریوں کے ساتھ ساتھ اس کاروبار سے وابستہ تاجر برادری بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گرج چمک کیساتھ بارشیں۔محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ سے کاروبار شدید متاثر ہورہا ہے۔موجودہ حکومت بھی مہنگائی روکنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بچہ جلد پیدانہ کرنے پر والدین کا بیٹے پر انوکھا مقدمہ