گرج چمک کیساتھ بارشیں۔محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

May 13, 2022 | 12:48:PM
گرج چمک کیساتھ بارشیں۔محکمہ موسمیات پیشنگوئی کردی
کیپشن: تیزہوائیں اور بارشیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ پوٹھوہار اور بالائی پنجاب میں جھکڑ آندھی کے ساتھ ہلکی بارش جبکہ ملک کے وسطی اور جنوبی میدانی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں کل موسم گرم اور خشک رہے گا، اسلام آباد میں کل موسم گرم اور خشک رہے گا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں کل موسم گرم اورخشک رہے گا، پنجاب کے میدانی علاقے شدیدگرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ 

ملک کے میدانی علاقے شدید گرمی کےزیراثررہیں گے جبکہ خطہ پوٹھوہار اور بالائی پنجاب میں جھکڑ آندھی کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے، ملک کے وسطی اور جنوبی میدانی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک جبکہ میدانی علاقے شدیدگرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

سندھ کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔سندھ کے وسطی اور جنوبی میدانی اضلاع میں بعد از دوپہر گرد آلود ہواؤں جھکڑ کی توقع ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے بیشترعلاقے شدید گرمی کےزیراثررہیں گے،  وسطی اور جنوبی میدانی اضلاع میں بعد از دوپہر گردآلود ہواؤں جھکڑ کی توقع ہے۔

گلگت بلتستان کے علاقوں نگر،غذر،ہنزہ اوربابوسر میں مطلع جزوی ابر آلودر ہنے تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معاملات طے۔ ایم کیو ایم کو 4 وزارتیں ملیں گی۔وزرا کے نام فائنل
کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بچہ جلد پیدانہ کرنے پر والدین کا بیٹے پر انوکھا مقدمہ