وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا ایک اور بڑا ایکشن 

May 13, 2022 | 13:30:PM
حمزہ شہباز، ایکشن
کیپشن: حمزہ شہباز فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازنے مہنگائی کیخلاف ایک اور قدم اٹھا لیا ،وزیر اعلی آفس میں چیف منسٹر پرائس کنٹرول سیل قائم کرنے کا اعلان۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی حمزہ شہباز نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیدیا۔وزیر اعلی حمزہ شہباز نے خود اضلاع کے سرپرائز وزٹ کا فیصلہ کیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری پنجاب کو بھی فیلڈ کے دوروں کی ہدایت کر دی۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹیاں تشکیل دے کر ازسر نو فعال کر دیا گیا ۔فوکل پرسن عوام کو اشیاضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر یقینی بنانے میں متحرک کردار کریں گے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ گھی،آٹے،چینی،چکن اوردیگر اشیاءضروریہ کی قیمتیں کم کرنے کیلئے جامع ایکشن پلان پر عملدرآمد ہو گا۔آٹے اور چینی کی ذخیرہ اندوزی کو قطعا برداشت نہیں کیا جائے گا۔انتظامیہ ذخیرہ اندوزوں پر کڑی نظر رکھے۔حمزہ شہبازنے مزید کہا کہ مہنگائی کی جو بھی وجہ ہو، مجھے پریشان عوام کو ریلیف دینا ہے۔غیر معمولی حالات میں فوری اقدامات کے متقاضی ہیں۔عام آدمی کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدار ت اجلاس میں سیکرٹری صنعت نے اشیاءضروریہ کی قیمتوں کے بارے بریفنگ دی
یہ بھی پڑھیں:ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو بڑی امداد دینے کا اعلان