کورونا کی شدید لہر ،عید سادگی سے منا کر پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں، یاسمین راشد

May 13, 2021 | 12:24:PM
اچھے کھانوں کی بجائے ضرورت مندوں کی ضرورت پوری کریں
کیپشن: اچھے کھانوں کی بجائے ضرورت مندوں کی ضرورت پوری کریں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پاکستان کورونا وائرس کی وباء کی شدید لہر سے گزر رہا ہے، ہمیں عیدالفطر پر سادگی سے خوشیاں مناکر ذمہ دار پاکستانی ہونے کا ثبوت دیناہے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے عیدالفطر پر خصوصی وڈیو پیغام جاری کیا۔انہوں نے کہا کہ کوروناکے باعث پنجاب میں 8ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرکے خود اور دوسروں کو محفوظ رکھیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے عیدالفطر پر ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلوں کو یقینی بنانے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ بڑے کھانوں کی بجائے ضرورت مندوں کی ضرورت پوری کریں۔
 یہ بھی پڑھیں:    کورونا وائرس کی تیسری لہر کے حملوں میں تیزی ،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی