چاغی:سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی، 65 غیرملکی افراد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پولیس اور ایف سی کی چاغی میں مشترکہ کارروائی کے دوران 65 غیرملکیوں کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار افراد میں 33 مرد، 14 خواتین اور 18 بچے شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے چاغی میں غیرقانونی نقل و حمل کو ناکام بنایا ہے، کارروائی کے دوران 4 غیر قانونی عارضی ٹھکانے مسمار کر دیئے گئے۔
گرفتار افراد کو مزید تفتیش کے لیے حکام کے حوالے کر دیا گیا، علاقے میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
گزشتہ رات کو خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس اور تفتان رائفلز ایف سی نوکنڈی کی ٹیموں نے نوکنڈی کے علاقے میں این ایچ اے ٹول پلازہ سے تقریباً پانچ کلومیٹر جنوب کی جانب کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 65 غیر قانونی افراد کو حراست میں لے لیا گیا، جن میں 33 مرد، 14 خواتین اور 18 بچے شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے یہ افراد افغانستان سے ایران غیر قانونی طور پر جانے کی کوشش کر رہے تھے، کارروائی کے دوران غیر قانونی رہائش کے لیے قائم چار عارضی ٹھکانے بھی مسمار کر دیے گئے۔
حراست میں لیے گئے تمام افراد کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں :آپریشن غضب للحق ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے