سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا استعفیٰ سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا صدر مملکت کو لکھا گیا استعفیٰ سامنے آگیا ۔
سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا،ذرائع کے مطابق کامران ٹیسوری نے عہدے سے استعفیٰ دوپہر میں ہی ارسال کر دیا تھا جس میں کامران ٹیسوری نے گورنر سندھ کے طور پر خدمات انجام دینے کو اپنے لیے ایک بڑا اعزاز قرار دیا۔
انہوں نے گورنر ہاؤس میں اپنے دورِ اقتدار کے دوران شروع کیے گئے فلاحی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں 50 ہزار بچوں کو آئی ٹی کی تعلیم فراہم کی گئی، جو ایک اہم سنگ میل ہے,مستحق خاندانوں میں راشن، موٹر سائیکلیں اور لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے، گورنر ہاؤس کے دروازے عام عوام کے لیے کھولے گئے تاکہ عام آدمی کی رسائی ممکن ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں:عمرے کی ادائیگی، کامران ٹیسوری سعودی عرب روانہ
انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ ان کے دور میں شروع کیے گئے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے۔
کامران ٹیسوری نے اپنے پیغام کے آخر میں ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی دعاؤں کا اعادہ کرتے ہوئے’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعرے پر اپنے استعفیٰ کا اختتام کیا۔