مودی کی ناقص پالیسیوں کے باعث منی پور میں کشیدگی ، بھارتی فوجی سمیت 20 افراد یرغمال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)مودی کی ناقص پالیسیوں کے باعث منی پور میں کشیدگی برقرار، بھارتی فوجی سمیت 20 افراد یرغمال بنا لئے گئے،انتہاپسند ہندووں کی وجہ سے بھارت میں علیحدگی پسند تحریکیں عروج پر پہنچ گئیں۔
بھارتی جریدہ دی پرنٹ کے مطابق منی پور میں بڑھتی کشیدگی کے دوران کُکی گروپ نے بھارتی فوجی سمیت 20 افراد کو یرغمال بنا لیا ، اس سے قبل ناگا سے وابستہ مسلح افراد نے کُکی کسانوں پر حملہ کر کے دو افراد کو اغوا کر لیا تھا۔
بھارتی جریدہ کے مطابق منی پور پولیس نے واقعے کو دو گروہوں کُکی اور ناگا کے درمیان تصادم کا نتیجہ قرار دیا۔
ماہرین کا کہنا ہے منی پور کی عوام مودی کی ظالمانہ پالیسیوں سے دل برداشتہ ہو کر بھارت سے آزادی کا مطالبہ کر رہے ہیں،منی پور میں جاری آگ و خون کا کھیل جلد بھارت سے علیحدگی کی صورت میں سامنے آئے گا ۔
یہ بھی پڑھیں:برطانوی فوجی اڈے پر امریکی بمبار طیاروں کو طاقتور بموں سے لیس کرنے کی ویڈیو نے ہلچل مچا دی
ماہرین کا کہنا تھا کہ منی پور میں بدامنی مودی کی ہٹ دھرمی اور علیحدگی پسند تحریکوں کے ساتھ غیر مؤثر مذاکرات کی ناکامی کا ثبوت ہے