روپے کے مقابلے میں ڈالر پھر مہنگا ہو گیا
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)انٹربینک اور اوپن میں مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوگیا ،انٹربینک میں ڈالر 279.97 روپے سے بڑھ کر 280.05 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر3 پیسے اضافے 281.62 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 1.04 روپے مہنگا ہوکر 365.27 روپے،یو اے ای درہم 1 پیسے بڑھ کر 76.71 روپے کا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں یورو 15 پیسے کمی سے 306.90 روپے پر پہنچ گیا جبکہ سعودی ریال 75روپے پر برقرارہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ ناکام ، 10 دہشتگرد ہلاک