بین سٹوکس کا کپڑوں سے بھرا بیگ چوری

Mar 13, 2023 | 12:13:PM
بین سٹوکس کا کپڑوں سے بھرا بیگ چوری
کیپشن: بین سٹوکس نے سفر کے دوران اپنا بیگ چوری ہونے کی اطلاع سوشل میڈیا پر دی۔
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس کا کپڑوں سے بھرا بیگ چوری ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش رگبی ٹیم کا فرانس کیخلاف میچ دیکھنے کیلئے کاؤنٹی کمبریا میں واقع اپنے گھر سے لندن کے سفر کے دوران کنگز کراس سٹیشن پر بین سٹوکس کا کپڑوں سے بھرا بیگ چوری ہوگیا۔

بین سٹوکس نے سفر کے دوران اپنا بیگ چوری ہونے کی اطلاع سوشل میڈیا پر دی۔

یہ بھی پڑھیے: افغانستان کیخلاف سیریز، شاداب خان کو قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بین سٹوکس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کنگس کراس ریلوے سٹیشن پر جس نے میرا بیگ چوری کیا، میں امید کرتا ہوں کہ میرے کپڑے آپ کیلئے بہت بڑے ہوں گے۔