افغانستان :کار بم دھماکا، 8 افراد ہلاک،درجنوں زخمی

Mar 13, 2021 | 15:09:PM
افغانستان :کار بم دھماکا، 8 افراد ہلاک،درجنوں زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز)افغانستان کے صوبے ہرات میں کار بم دھماکے سے 8 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ شب پولیس آؤٹ پوسٹ پر ہونے والے کار بم دھماکے میں ہلاک افراد کی تعداد 8 ہو گئی  جبکہ 60 افراد زخمی ہیں۔افغان حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والے 7 افراد عام شہری تھے جبکہ ہرات پولیس حکام کا کہنا ہے رہائشی علاقے میں دھماکا ہوا جس کے باعث ایک درجن سے زائد مکانات بھی متاثر ہوئے۔ دھماکے میں 11 سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے جبکہ زخمیوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے جنہیں مختلف ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

کسی بھی گروپ کی جانب سے تاحال کار بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ۔