وفاقی حکومت نے عوام کو بجٹ میں کیا ریلیف دیا، مرکزی مسلم لیگ نے بجٹ مستردکردیا

Jun 13, 2026 | 23:46:PM
وفاقی حکومت نے عوام کو بجٹ میں کیا ریلیف دیا، مرکزی مسلم لیگ نے بجٹ مستردکردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے  وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوام کے لئے ناکافی قرار دے دیا۔ 

 مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے آج لاہور میں "پاک لائرز فورم" کی ایک تقریب میں کہا کہ اس وفاقی بجٹ میں حکومت نے عام شہری کو کیا ریلیف دیا۔

حمید الھسن گجر نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا،  حکومت معاشی اعشاریے چھوڑے۔ یہ  بتائے کہ عوام کو بجٹ میں ملا کیا۔

خالد نیک گجر نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، پیٹرولیم لیوی برقرار ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 7 فیصد اضافہ ناکافی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیئے:  ریاست اپنی رٹ قائم کرے گی، کالعدم ایکشن کمیٹی کال آف کرے، تب بات کریں گے: وزیر اعظم آزاد کشمیر 

  مرکزی مسلم لیگ  کے رہنماؤں نے کہا،   آٹا، بجلی، پانی، گروسری مہنگی، سولر پر ٹیکس سے توانائی کا متبادل بھی چھین لیا گیا۔

عادل خلیق  نے کہا،   آئی پیز اور قرضوں کا بوجھ براہ راست عوام پر ڈال دیا گیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام دوست بجٹ دیں، مہنگائی کا بوجھ کم کریں۔

پاک لائرز فورم کی تقریب میں مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں  نے وفاقی حکومت پر کڑی تنقید   کی۔ اس تقریب میں مرکزی مسلم لیگ کی وکلا تنظیم کی مکمل باڈی شریک  ہوئی۔ 

یہ بھی پڑھیں:   ایران کے ساتھ معاہدے پر کل دستخط ہوں گے ,  آبنائے ہرمز سب کے لیے کھل جائے گی،صدر ٹرمپ کااعلان