ایل پی جی مافیا بے قابو،عوام مہنگی گیس خریدنے پر مجبور

Jun 13, 2026 | 10:21:AM
ایل پی جی مافیا بے قابو،عوام مہنگی گیس خریدنے پر مجبور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(افشاں رضوان)لاہور میں ایل پی جی مافیا بے قابوہوگیااور سرکاری نرخنامہ صرف کاغذوں تک محدود ہوکر رہ گیا۔
اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت 308 روپے مقرر ہے مگر شہر کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی 560 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے،کسی بھی علاقے میں ایل پی جی سرکاری نرخ پر دستیاب نہیں  اور عوام مہنگی گیس خریدنے پر مجبورہیں۔
اوگرا کی مقررہ قیمت 308 روپے ہے مگر مارکیٹ میں ریٹ آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں اورشہر کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی 560 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’اپنا گھر‘‘ اسکیم کے تحت اب تک 11 ارب روپے جاری کیے جا چکے
شہریوں کاکہناہے کہ ہر روز دوکاندار 20 سے 30 روپے بڑھا دیتے ہیں ، ہم جائیں تو کہاں جائیں،گھروں میں گیس کی عدم دستیابی کے باعث باہر سے مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں ،شہر بھر میں مہنگی ترین ایل پی جی فروخت کی جا رہی ہے اور پوچھنے والا کوئی نہیں ۔
 دوسری طرف ٹرائی رکشہ ڈائیورزکاکہناہے کہ سواری کرایہ دینے کو تیار نہیں جبکہ ایل پی جی کی قیمت روز مختلف ہوتی ہے۔