ملک بھر میں تیزہواؤں، آندھی اورگرج چمک کیساتھ بارش کی  پیشگوئی

Jun 13, 2025 | 20:24:PM
ملک بھر میں تیزہواؤں، آندھی اورگرج چمک کیساتھ بارش کی  پیشگوئی
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں آندھی ، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی۔

رپورٹ کے مطابق آج رات خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب،خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات بارش کا امکان  ہے۔اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے ۔ ملک کے دیگر جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ ہفتے کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع  ہے۔اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:بینکوں سے رقم نکلوانے پر کتنی کٹوتی ہو گی؟قائمہ کمیٹی خزانہ سے پریشان کن خبر آ گئی

خیبرپختونخواکے اضلاع چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ، شانگلہ، کوہستان ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ ،باجوڑ،مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم،کوہاٹ،بنوں، کرک، ڈی آئی خان اور وزیرستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تا ہم مری،گلیات ،اٹک، چکوال،تلہ گنگ،جہلم، راولپنڈی ،سیالکوٹ ، نارووال، گجرات،گوجرانوالہ ، میانوالی ،سرگودھا ،بھکر،حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین ، لاہور اور گردونواح میں آندھی / جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کی توقع ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے ۔ جنوبی اور وسطی اضلاع میں تیز /گردآلود ہوائیں چلنے کے علاوہ چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان  ہے۔ تاہم (شام/رات) کے دوران موسی خیل ، بارکھان،لورالائی، ژوب اور گردونواح میں چند مقامات پر آندھی/گردآلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان  ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی کے ایم پی اے کے امیدوار اور معروف وکیل ساتھی سمیت قاتلانہ حملے میں جاں بحق

 سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔ اس دوران تیز/ گردآلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت  جیکب آباد51، بہاولنگر ،تربت، لسبیلہ، سبی،موہنجو داڑو 49،دادو،روہڑی ،نورپورتھل ،بھکر ، سرگودھا، ساہیوال، بہاولنگر اور سکھر میں 48ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

انتباہ : آج سے 16 جون کے دوران آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز/ موسلادھار بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، درخت ، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں ایک اور بڑی پیشرفت