سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ،سندھ  حکومت کی خیبر پختونخوا حکومت پر برتری 

Jun 13, 2025 | 18:36:PM
 سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ،سندھ  حکومت کی خیبر پختونخوا حکومت پر برتری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سندھ  حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے  کے اہم معاملہ میں خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت پر برتری حاصل کر لی۔

آج صوبہ سندھ کا بجٹ پیش کیا گیا تو وزیر اعلیٰ اور وزیر خزانہ مراد علی شاہ نے اعلان کیا کہ سرکاری ملازموں کی تنخواہیں  12 فیصد بڑھائی جا رہی ہیں۔ یہ اضافہ  16 ویں گریڈ تک ملازموں کے لئے ہے۔  17 ویں گریڈ  کے ملازموں کے لئے تنخواہوں میں  اضافہ دس فیصد کیا گیا ۔ سترھویں سکیل سے اوپر کے تمام ملازمین کے لئے ایڈہاک ریلیف دیا گیا۔ 

دوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں صرف دس فیصد اضافے کا اعلان کیاگیا  جبکہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن صرف 7 فیصد بڑھائی۔ سندھ میں پنشن 8 فیصد بڑھائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خلیل الرحمان قمرکاہمایوں سعید کیساتھ مزید پراجیکٹ نہ کرنے کا عندیہ