بی ٹی ایس ممبر جنک کوک لائیو اسٹریمنگ کے دوران سوگئے

Jun 13, 2023 | 13:39:PM
جنوبی کورین میوزک بینڈ بی ٹی ایس کے گلوکار جنک کوک لائیو اسٹریمنگ کے دوران سوتے رہے ان کے 6 ملین فالوورز انہیں سوتا اور خراٹے بھرتا دیکھ کر محظوظ ہوتے رہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جنوبی کورین میوزک بینڈ بی ٹی ایس کے گلوکار جنک کوک لائیو اسٹریمنگ کے دوران سوتے رہے ان کے 6 ملین فالوورز انہیں سوتا اور خراٹے بھرتا دیکھ کر محظوظ ہوتے رہے۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاپ گلوکار جنک کوک کی لائیو اسٹریمنگ کی ویڈیوز وائرل ہوگئی ہیں۔

گزشتہ اتوار کو جب بی ٹی ایس کے گلوکار کو رات بھر نیند نہ آئی تو انہوں نے صبح 7 بجے لائیو اسٹریمنگ پر آنے کا ارادہ کیا، جلد ہی ان کے 6 ملین فالوورز نے انہیں جوائن کرلیا۔

25سالہ گلوکار نے لائیو اسٹریمنگ کے آغاز میں ہی مداحوں کو اپنی کیفیت سے آگاہ کردیا تھا، تاہم کچھ ہی دیر بعد گلوکار آن کیمرہ ہی سو گئے۔

اس کے بعد لائیو اسٹریمنگ 20 منٹ تک جاری رہا اور تقریباً ان کے 6 ملین فالوورز انہیں اسی طرح سوتا ہوا دیکھتے اور پسند کرتے رہے، جبکہ کچھ مداحوں نے انہیں سوتا دیکھ کر ان کی ویڈیو ریکارڈ کرنا شروع کر دی جو اب سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں اور 8 لاکھ سے زائد ٹوئٹس کے ساتھ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہی ہیں۔