ماسک کے بغیر تقریب میں شرکت۔۔برازیل کے صدر کو پھر جرمانہ

Jun 13, 2021 | 18:04:PM
ماسک کے بغیر تقریب میں شرکت۔۔برازیل کے صدر کو پھر جرمانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)برازیل کے صدر جیئر بولسونارو کو کورونا حفاظتی ماسک کے بغیر ایک تقریب میں شرکت کرنے پر ایک بار پھر جرمانہ کر دیا گیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس مرتبہ انہیں جرمانے کے طور پر 90 یورو کے برابر قم ادا کرنا پڑے گی کیونکہ انہوں نے سا پالو میں ہزاروں شرکا والی ایک موٹرسائیکل ریلی میں شرکت کی مگر اس موقع پر طے شدہ حفاظتی ضابطوں کو نظر انداز کیا۔
 میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر بولسونارو کے بیٹے ایڈوآرڈو اور بنیادی ڈھانچے کے ملکی وزیر تارسیسیو گومیز کو بھی جرمانے کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔شادی کی رسومات کے دوران دلہن کا انتقال۔۔ دولہا نے کیا کیا؟