ہیری اور میگھن کی بیٹی کے نام کا تنازعہ۔۔شاہی خاندان نے خاموشی توڑ دی

Jun 13, 2021 | 16:04:PM
ہیری اور میگھن کی بیٹی کے نام کا تنازعہ۔۔شاہی خاندان نے خاموشی توڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ہیری اور میگھن کے دوستوں نے دعویٰ کیا تھا للی بیٹ نام ملکہ کی اجازت سے رکھا گیا ہے اور ننھی للی بیٹ کو ویڈیو کال پرملکہ برطانیہ کوبھی دکھایاگیا تھا تاہم بکنگھم پیلس کے ذرائع نے ان دعووں کی تردید کی ہے اور ہیری اور میگھن مارکل نے بھی اس کی سختی سے تردید کی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ برطانیہ نے شاہی خاندان کے حوالے سے 'نہ شکایت، نہ وضاحت 'کی پالیسی ترک کردی ہے اور اب بکنگھم پیلس کی جانب سے شاہی خاندان سے منسوب جھوٹی باتوں کا کھل کر جواب دیا جائے گا۔
اس نام میں ‘للی بیٹ’ ملکہ برطانیہ کی خاندانی عرفیت ہے اور انہیں شاہی خاندان میں اسی نام سے پکارا جاتا ہے تاہم اس نام کے حوالے سے تنازع کھڑا ہوگیا ہے جس میں اب شدت آگئی ہے۔
ہیری اور میگھن کے دوستوں نے دعویٰ کیا تھا للی بیٹ نام ملکہ کی اجازت سے رکھا گیا ہے اور ننھی للی بیٹ کو ویڈیو کال پرملکہ برطانیہ کوبھی دکھایاگیا تھا تاہم بکنگھم پیلس کے ذرائع نے ان دعووں کی تردید کی ہے اور ہیری اور میگھن مارکل نے بھی اس کی سختی سے تردید کی ہے۔


 یاد رہے کہ گذشتہ برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے ’للی بیٹ ڈیانا ماونٹ بیٹن ونڈسر ’ رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:383 ارب کے نئے ٹیکسوں سے مہنگائی بڑھے گی ۔ شاہد خاقان عباسی