حارث رؤف ہیمسٹرنگ انجری سے نجات پانے کیلئے پاکستان میں ری ہیب  مکمل کرینگے

Jul 13, 2025 | 19:46:PM
حارث رؤف ہیمسٹرنگ انجری سے نجات پانے کیلئے پاکستان میں ری ہیب  مکمل کرینگے
کیپشن: حارث رؤف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ممتاز شگری)قومی فاسٹ بولرحارث رؤف ہیمسٹرنگ انجری سے نجات پانے کیلئے پاکستان میں ری ہیب  مکمل کریں گے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ حارث رؤف  اپنا ری ہیب نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں مکمل کریں گے،کل سے این  سی اے میں حارث رؤف ری ہیب میں حصہ لیں گے، حارث رؤف 2 ہفتوں تک ری ہیب  کریں گے۔

ویسٹ انڈیز سیریز میں حارث کی شمولیت میڈیکل پینل کےمشورے سے مشروط ہوگی،میڈیکل پینل  کی اسسیسمنٹ  کے بعد حارث رؤف کو ویسٹ انڈیز بھیجنے یا نہ بھیجنے کا فیصلہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:قومی ریسلر انعام بٹ کو بڑا عہدہ مل گیا