شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا آپریشن،6دہشتگرد ہلاک,ایک جوان شہید

Jul 13, 2022 | 12:44:PM
شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
کیپشن: پاک فوج کے جوان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے ضلع دتہ خیل میں کارروائی کے دوران 6دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

 پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر  کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کیا گیا، آپریشن کے دوران 6 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے لانس نائیک اسلام الدین شہید ہوئے .

 ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا,دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے ۔