سہیل آفریدی پاکستان کا مستقبل ہے،پرانی سیاست جوان لوگوں نے دفن کر دی ہے؛علیمہ خان

Jan 13, 2026 | 18:47:PM
سہیل آفریدی پاکستان کا مستقبل ہے،پرانی سیاست جوان لوگوں نے دفن کر دی ہے؛علیمہ خان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی چئیرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی پاکستان کا مستقبل ہے،یہ نئی سیاست ہے،پرانی سیاست جوان لوگوں نے دفن کر دی ہے،نئے جنریشن کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے،اللہ ان کو ہمت دے۔ 

 فیکٹری ناکہ پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے  علیمہ خان کا کہنا تھا کہ یہ دھوکہ تھا کہ کراچی میں بہت خوف ہے،کراچی میں بالکل خوف نہیں ہے،چھوٹے سے چھوٹا افسر کراچی میں بہت پروف گاڑی کے بغیر چلتا نہیں ہے  ،سہیل آفریدی نے گاڑی کے اوپر بیٹھ کر سارا وقت گزارا اس کا مطلب ہے کراچی کے لوگ پرامن لوگ ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی نے کراچی کے خوف کے بت توڑ کر آئے ہیں وہ چھوٹی موٹی بات نہیں کر کے آئے،اس قسم کے دلیر نوجوان ہمارے پاکستان کے سیاستدان ہوں گے ،پی ٹی آئی کے چیئرمین بانی ہیں،انھوں نے جو چیزیں بھیجیں وہ ایکس پر ہیں،ہم بھی بانی کا پیغام لیکر آئے اور ایکس پر ڈالے،سارے پاکستانی اسی کو پڑھتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ سارا پاکستان اس وقت سیاستدان ہے،ہر پاکستانی یہ جاننا چاہتا ہے جی ہمارے ججز کون ہیں،اور ہمارے سیاست دان جون ہیں اور وہ ملک کے لئے کیا کر رہے ہیں،نیا پاکستان بن چکا ہے،عوام فیصلہ کرتی ہے کہ کس سمت میں جانا ہے۔

صحافیوں سے گفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پی پی کا کیا سسٹم ہے؟وہ کمپنی ہیں؟ان کی شیئر ہولڈنگ ہے،آپ اس لئے کھڑے ہیں کہ آپ کو پتہ ہے کہ عوام بانی کے بارے میں سننا چاہتی ہے،انہوں نے کہا کہ بانی کی رہائی کے لئے جو کرنا پڑا وہ ہم کریں گے،بانی پی ہدایات بھیجتے ہیں کہ سلمان اکرم کویہ ہدایات دیں یا عوام کے سامنے بیان کر دو۔

صحافیوں نے ان سے سوال کیا کہ ہم عدالت میں کھڑے تھے ادھر آئی ایس آئی ادھر کھڑی تھی،آپ کی گرفتاری نہیں ہو رہی تھی تب بھی یہی کنفوژن تھی کہ آپ کے ساتھ طاقتور لوگ ہیں،آپ نے وزیر اعلی کو تبدیل کروا دیاجس پر علیمہ خان کاکہان تھا کہ آپ کس نے آپ کو کہا کہ میں نے انھیں تبدیل کروایا ؟کیا سب انتظار نہیں کرتے کہ بانی کیا ڈائریکشن دیں گے،آپکا بتانا چاہتے ہیں کہ وہ سوچ نہیں سکتے فیصلہ نہیں کرسکتے۔ 

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ وہ بڑے مضبوط انسان ہیں،پاکستاں میں لوگ سیاست کم سمجھتے ہیں،باقی سب کاروبار کرتے ہیں، آخری میسج میں انھوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کو کہا کہ تیاری کرو اور سٹریٹ موومنٹ شروع کرو۔ 

علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت عوام ہے،جو عوام کا دل کرے اس کو جمہوریت کہتے ہیں ،آپ بانی کا نام نہیں لیں گے آپ کو عوام نہیں دیکھے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں :  وزیراعظم شہباز شریف سے معروف سویڈش ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایرکسن کے وفد کی ملاقات