پیپلزپارٹی نے ملتان میں پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گرادی

Jan 13, 2024 | 21:08:PM
پیپلزپارٹی نے ملتان میں پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گرادی
کیپشن: پیپلزپارٹی نے ملتان میں پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گرادی
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سید زوہیب بخاری) پاکستان پیپلزپارٹی نے ملتان میں پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گرادی.

ملتان سے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 221 میاں عرفان اقبال مڑل نے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی، یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کے بعد میاں عرفان اقبال مڑل نے پی پی پی میں شمولیت اختیار کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو ’بلا ‘الاٹ کرنے سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ، الیکشن کمیشن نے بھی بڑا قدم اٹھا لیا ، سیاسی میدانوں میں ہلچل

میاں عرفان مڑل پیپلزپارٹی کے امیدواران کے حق میں دستبردار ہو گئے، انہوں نے عبدالقادر گیلانی, میاں کامران عبداللّٰہ مڑل اور رانا طاہر شبیر  کی بھرپور حمایت کا اعلان بھی کر دیا۔