الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان الاٹ کرنے کا وقت ساڑھے دس بجے تک کر دیا

Jan 13, 2024 | 21:03:PM
الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان الاٹ کرنے کا وقت ساڑھے دس بجے تک کر دیا
کیپشن: الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان الاٹ کرنے کا وقت ساڑھے دس بجے تک کر دیا
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان ) پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کا فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد  الیکشن کمیشن  نے ٹکٹس جمع کرانے کے وقت میں ایک بار پھر سے توسیع کر دی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی نشانات الاٹ کرنے کے لیے مقررہ وقت ساڑھے 10 بجے تک بڑھا دیا گیا ہے، مقررہ وقت میں ساڑھے دس بجے تک کا اضافہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے انتظار کے باعث کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما  راجہ بشارت کا بڑا الزام، آر او آفس کی ویڈیو بھی  جاری کر دی

قبل ازیں الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان جمع کرانے کا وقت  شام 7 بجے تک کا رکھا تھا، بعد ازاں الیکشن کمیشن کی جانب سے اس میں مزید 2 گھنٹوں کی توسیع کر کے رات 9 بجے تک بڑھا دیا اور کہا جا رہا تھا کہ الیکشن کمیشن وقت میں مزید توسیع نہیں کرے گا لیکن اب سپریم کورٹ میں فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر سے توسیع کر کے وقت ساڑھے دس بجے تک کا کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ انتخابی نشان الاٹ کرنے کے وقت میں آج کے روز ہی تیسری مرتبہ توسیع کی گئی ہے۔