میرے گھر دہشتگردی کی گئی، ہر 9 مئی کو احتجاج کروں گی ، ریحانہ ڈار

May 09, 2024 | 18:17:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(میاں محمد اشفاق) عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نے رہائی کے بعد   میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ میرے گھر دہشتگردی کی گئی،جب تک زندہ ہوں  ہر 9 مئی کو احتجاج کیلئے نکلوں گی ۔

گرفتاری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ریحانہ ڈار کا کہنا تھاکہ 9 مئی کے حوالے سے میں نکلی تھی،9 مئی کومیرے گھر دہشت گردی ھوئی میرے پاؤں میں شیشے توڑے گے،جب تک زندہ ھوں ہر 9 مئی کو احتجاج کرتی رھوں گی،میرا سیاست سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں تھا لیکن مجھے نشانہ بنایا ،خواجہ آصف ٹی وی چینل پر بیٹھ کر مباحثہ کر لو، خواجہ اصف کو ٹی وی پر بیٹھ کر بے نقاب کروں گی ،خواجہ آصف کو 8 فروری کو شکست دیتے پوری دنیا نے دیکھا ہے ۔

ریحانہ ڈار کا مزید کہنا تھاکہ خواجہ آصف کو کوئی ایم این اے نہیں سمجھتا، تم نے لوگوں کے گھر توڑوائے ہیں،خواجہ آصف تم نے خود لوگوں کے دلوں میں نفرت ڈالی ھے،

سیالکوٹ کی بہادر ماؤں اور بہادر بیٹیوں نے میرا ساتھ دیا ھے،لوگوں نے خاموشی سے 8 فروری کو تم سے بدلہ لیا،میں نے خواجہ آصف کو کہا تھا کہ او فارم 47 لیکر آؤ،

عدالت میں سب کچھ بے نقاب ھو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : عثمان ڈار کی والدہ اور بھابھی گرفتاری کے بعد رہا