سوشل میڈیاپر فحاشی پھیلانے کا الزام مجھ پر مت لگائیں ۔۔۔حریم شاہ تنقیدکرنیوالوں پر برہم

Jan 13, 2022 | 15:49:PM
حریم شاہ کھری کھوی سنادیں
کیپشن: حریم شاہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے کہاکہ مجھ پر سوشل میڈیا پر فحاشی پھیلانے کا الزام مت لگائیں ۔فلم انڈسٹری سے وابستہ اداکارائیں مجھ سے زیادہ نازیبا لباس پہنتی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:کروڑوں کا قرضہ۔۔گلوکارہ آئمہ بیگ مشکل میں پھنس گئیں
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا سٹار حریم شاہ نے لندن میں یوکے فورٹی فور آفس کا دورہ کیا ۔وہاں پر موجود پاکستانی کمیونٹی نے حریم شاہ سے مختلف سوالات کئے ۔سوالات کا جواب دیتے ہوئے حریم شاہ نے بتایا کہ بلاول بھٹو میرے پسندیدہ سیاستدان ہیں جبکہ فیاض الحسن چوہان سب سے ناپسندیدہ سیاستدان ہیں ۔

حریم شاہ نے اس موقع پر کہا مجھے کسی کا ڈر نہیں میں اللہ تعالی پر مکمل یقین رکھتی ہوں۔اس موقع پر حریم شاہ کو شادی کی مبارکباد اور مٹھائی بھی پیش کی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں:حریم شاہ کیخلاف انکوائری۔۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے وضاحت دیدی