کورونا وائرس کے وار تیز ۔۔۔مزید 5 افراد جان کی بازی ہار گئے 

Jan 13, 2022 | 08:49:AM
کورونا وائر س ، مزید جاں بحق
کیپشن: کورونا وائرس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 5افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 24 گھنٹوں میں مزید 3 ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ کئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے کورونا کے حوالے سے اعداد شمار جاری کردیئے ۔این سی او سی کے اعداد شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کی شرح 6 عشاریہ 12فیصد تک پہنچ گئی ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 49 ہزار 270 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے تین ہزار سے زائدافراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ۔این سی او سی کے مطابق مختلف اسپتالوں میں651 کورونا مریض زیر علاج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:تعلیمی ادارے بند ہوں گے یا نہیں؟ اہم اجلاس طلب