11 سا ل بعد آزربائیجان کے وزیر خا رجہ کا پا کستا ن کا پہلا دورہ ،شاہ محمود کا خیر مقدم

Jan 13, 2021 | 19:04:PM
11 سا ل بعد آزربائیجان کے وزیر خا رجہ کا پا کستا ن کا پہلا دورہ ،شاہ محمود کا خیر مقدم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)آزربائیجان کے وزیر خارجہ آج پاکستان کی میزبانی میں منعقدہ دوسرے سہ ملکی مذاکرات میں شرکت کریں گے۔
تفصیلات کے مطا بق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آزربائیجان کے وزیر خارجہ کے دورہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے بتا یا کہ2010کے بعد آزربائیجان کے وزیر خارجہ کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔دفتر خا رجہ کا کہنا ہے کہ آزر با ئیجان کے وزیر خارجہ پا کستا نی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے۔ دونوں وزرا ئے خارجہ کے مابین دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبہ جات میں تعاون کے فروغ کے حوالے سے مختلف پہلوﺅ ں پر بات چیت ہو گی۔ یا د رہے کہ ان سے قبل ترکش وز یر خںارجہ بھی پا کستان میں مو جو دہیں جو اہم ملا قاتیں کر رہے ہیں۔