ملکی مسائل کا حل پی ڈی ایم ہی نکالے گی، محمود خان اچکزئی  

Jan 13, 2021 | 15:10:PM
ملکی مسائل کا حل پی ڈی ایم ہی نکالے گی، محمود خان اچکزئی  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئرمین پشتونخوا میپ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ پاکستان آج تنہا رہ گیا ہے اس کےمسائل کا حل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نکال سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  بلوچستان کے ضلع لورالائی میں حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کے جلسہ سے خطاب میں محمود خان اچکزئی نے کہاکہ ہم ایسا پاکستان چاہتےہیں جہاں تمام قومیتوں کو برابر کے حقوق ہوں۔ پی ڈی ایم میں کوئی جھگڑا نہیں ہےسب مولانافضل الرحمٰن کی قیادت میں متحد ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام اقوام کو کہتا ہوں کہ وہ ظالم کا ساتھ نہ دیں۔ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہو۔