پاکستان ون ڈے کپ: خیبر پختونخوا، سندھ، ناردرن نے میچز جیت لیے

Jan 13, 2021 | 00:57:AM
پاکستان ون ڈے کپ: خیبر پختونخوا، سندھ، ناردرن نے میچز جیت لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں خیبر پختونخوا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بلوچستان کا 378 رنز کا ہدف 8 وکٹ پر 2 گیندقبل حاصل کرلیا۔میچ میں صاحبزادہ فرحان نے 155 رنز کی اننگز شاندار اننگز کھیلی۔
تفصیلا ت کے مطا بق پاکستان ون ڈے کپ میں خیبر پختونخوا، سندھ، ناردرن نے میچز جیت لیے ۔این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سندھ نے سنٹرل پنجاب کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔سندھ نے 288 رنز کا ہدف 46.5 اوورز میں 4 وکٹ پر حاصل کرلیا، اس میچ میں خرم منظور 119 رنز بنا کر نمایاں رہے۔یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ناردرن نے سدرن پنجاب کو 57 رنز سے ہرادیا۔307 رنز کے تعاقب میں سدرن پنجاب کی پوری ٹیم 45.2 اوورز میں 249 رنز پر آﺅٹ ہوگئی۔سدرن پنجاب کے مڈل آرڈر بیٹسمین آصف علی نے 127 رنز کی دھواں دھار اننگزکھیلی۔ٹورنامنٹ کے تیسرے راﺅنڈ کے اختتام پر ناردرن کی ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، سندھ اور کے پی کی ٹیمیں 4، 4 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔بلوچستان اور سدرن پنجاب کے 2، 2 پوائنٹس ہیں جبکہ سنٹرل پنجاب کی ٹیم اب تک اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہی ہے۔