ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ گروپ اے میچ میں امریکہ نے نیدر لینڈز کو 93 رنز سے شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے کے چنائی میں کھیلے جا رہےاہم میچ میں آج نیدر لینڈز اور امریکہ آمنے سامنے آئے۔ امریکہ نے نیدر لینڈز کو 93 رنز سے شکست دے دی۔ چنائی کے ایم اے چدم برم سٹیڈیم میں آج شام ہو رہے میچ میں امریکہ نےپہلے بیٹنگ کی اور 6 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ 20 اوورز میں 196 رنز بنائے۔ نیدر لینڈز کی ٹیم نے 15 اووروں میں 103 رنز بائے اور تمام ٹیم آؤٹ ہو گئی۔
یہ میچ جیتنے کے بعد ٹی توینٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے میں امریکہ کے دو پوائنٹ ہو گئے، پاکستان کی گروپ میں ٹاپ ٹو پوزیشن کے لئے خطرہ ٹل گیا۔
ٹاس جیت کر ٹارگٹ چیز کرنے کا فیصلہ
نیدر لینڈ کے کیپٹن سکاٹ ایڈورڈز نے میچ کا ٹاس جیت لیا۔ انہوں نے امریکہ کے کیپٹن کو بیٹنگ کرنے کی آفر کی اور خود ٹارگٹ کو چیز کرنے کی آپشن لی۔
نیدر لینڈز کی بیٹنگ
نیدرلینڈز کا کوئی بھی بیٹر تقریباً دس رنز فی اوور کے درکار رن ریٹ کا بوجھ نہیں اٹھا سکا۔
مشیل لیوِٹ دوسرے ہی اوور مین تین رنز بنا کر لڑھک گئے۔ میکس او ڈوؤڈ 5 ویں اوور تک چلے لیکن باؤنڈری کرنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اس وقت مجموعہ 41 تھا جو درکار رن ریٹ سے کم تھا۔
صرف باس ڈی لیڈ 23 رنز بنانے تک پہنچ سکے۔
کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 20، میکس او ڈوڈ 13، آریان دت 9، زیک لائن کیشٹ 6، فریڈ کلاسن 3، مائیکل لیوٹ 3، لوگن وین بِیک 2 اور کولِن ایکرمین 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
کائل کلین 6 رنز کے سکور پر ناٹ آؤٹ رہے۔

امریکہ کی باؤلنگ

امریکا کی جانب سے ہرمیت سنگھ نے 4، شیڈلے وین اسکالکویک نے 3، محمد محسن نے 2 جبکہ نُستوجھ کینجگ نے 1 وکٹ حاصل کی۔
امریکہ کی بیٹنگ
امریکہ کے اوپنر مونک پٹیل اور شیان جہانگیر نے بیٹنگ کی ابتدا بہت تیز رفتار سے کی۔ پہلے اوور میں 12 رنز بنے۔ شایان جہانگیر نے ایک چھکا مارا اور دو گیندوں پر ڈبل رنز سکور کئے۔
دوسرے اوور میں شایان جہانگیر نے لوگان وین بیک کو پہلی بال پر چھکا مارا، دوسری بال لوگان وین بیک نے خود وائیڈ کر دی جس پر وکٹ کیپر بیٹ ہوا اور چوکا ہو گیا۔
نیدر لینڈز نے تیسرے اوور میں امریکہ کی پہلی وکٹ گرا دی اور کیل کلین نے شایان جہانگیر کو کلین بولڈ کر دیا۔ جہانگیر نے 14 بالز سے 20 رنز بنائے۔ انہوں نے 2 چھکے مارے اور ایک چوکا۔
شایان جہانگیر کے بعد امریکہ کے ون ڈاؤن بیٹر ستیجا مکا مالاوکٹ پر آئے ۔
تیسرے اوور مین مونک پٹیل نے پہلا چوکا مارا۔
تین اوورز کے اختتام پر امریکہ کا مجموعہ 27نز ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیئے: ’بھارت کو عثمان طارق کا خوف ہے‘
چوتھے اوور میں نیدر لینڈز نے رنز کو قدرے کنترول کیا اور امریکہ کے بیٹر مزید چھ رنز ہی بنا پائے۔
پاور پلے کے پہلے 4 اوورز کے کھیل میں امریکہ نے 36 رنز بنائے۔
پانچویں اوور کی پہلی بال پر مونک نے ایک اور چوکا مارا۔ پانچ اوورز میں امریکہ کا مجموعہ 42 ہو گیا۔
پاور پلے کے آخری اوور کی ابتدا مکامالا کے چھکے سے ہوئی۔دوسری بال پر انہوں نے سٹریٹ ڈرائیو سے چوکا مارا.
پاور پلے کے چھ اوورز میں امریکہ نے 53 رنز بنائے۔
مونک پٹیل 9 ویں اوور میں 22 گیندوں سے 36 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
مونک پٹیل کے بعد سنجے کرشنا مورتھی وکٹ پر آئے لیکن وہ 11 ویں اوور میں 1 رن کے انفرادی سکور کے ساتھ آؤٹ ہو کر واپس چلے گئے۔
تین وکٹیں گرنے کے بعد شبھم رنجنے وکٹ پر آئے۔ انہوں نے مکامالا کی معاونت کی اور انہیں تیز رفتار رنز بنانے میں مدد کی۔
امریکہ کے ٹاپ سکورنگ بیت ستیجا مکامالا ہی رہے، انہوں نے 51 گیندوں سے 79 رنز بنائے۔
شبھم رانجن نے 48 رنز 24 گیندوں سے بنا ڈالے۔
مکامالا کی ففٹی اور امریکہ کے رن ریٹ میں بہتری
مکامالا نے 30 گیندوں سے ففٹی بنا لی۔ 14 اوورز کے خاتمے تک مکامالا 41 گیندوں سے 65 رنز بنا لئے۔ انہوں نے 65 رنز تک آنے کے لئے 3 چھکے مارے اور 5 چوکے مارے۔

نیدر لینڈز کی باؤلنگ

نیدر لینڈز اور امریکہ کے میچ کی اہمیت
ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے میں پاکستان اور انڈیا دو دو میچ جیت کر 4,4 پوائنٹس کے ساتھ پہلی دو سلاٹس میں ہیں۔ نیدر لینڈز کے دو میچ کھیل کر 2 پوائنٹس بنے ہیں۔ آج کا میچ جیت کر نیدر لینڈز پوائنتس ٹیبل پر انڈیا اور پاکستان کے برابر آ سکتے تھے۔
آج کا میچ امریکہ جیتا تو پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود پاکستان کی پوزیشن جتنی سٹرونگ تھی، اتنی ہی رہی اور پاکستان کےلئے کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ امریکہ کے آج کا میچ جیت کر 2 پوائنٹس ہو گئے۔ نیدر لینڈز جیتتا تو اس کے 4 پوائنٹس ہو جاتے، اتنے ہی پوائنٹ پاکستان کے ہیں جسے اب بھارت اور نمیبیا کے ساتھ دو میچ درپیش ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: پاکستان vs انڈیا؛ ٹی ٹوینٹی کرکٹ کا بہترین بیٹ کس کے پاس ہے، پلہ کس کا بھاری رہےگا؟